‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2018 - 18:35
News ID: 435698
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت ‌آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے بہشت اور رضوان الھی عمل صالح کی جزا ہے کہا: اگر کوئی حقیقی شیعہ رہنا چاہتا ہے تو عمل کے ساتھ ساتھ شبھات سے بھی پرھیز کرے اور تقوی الھی اختیار کرے ۔
حضرت آ‌یت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت نے فرمایا کہ جو کچھ بھی خدا کے پاس موجود ہے بغیر عمل صالح کے نصیب نہیں ہوسکتا اور میری ولایت کے بغیر تقوا حاصل نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے مزید کہا: خدا کے پاس موجود چیزوں کو فقط و فقط عمل کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ، لقلقہ زبانی سے انسان کو منزل مقصود نہیں ملتی ، اسی بنیاد پر قران نے جہاں بھی کہا کہ ایمان لے آو تو فورا اس نے عمل کی بھی تاکید کی ہے ۔

حضرت ‌آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے بہشت اور رضوان الھی عمل صالح کی جزا ہے کہا: اگر کوئی حقیقی شیعہ رہنا چاہتا ہے تو عمل کے ساتھ ساتھ شبھات سے بھی پرھیز کرے اور تقوی الھی اختیار کرے ۔ /۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬